اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا آپریشن لندن میں جاری ہے ‘ آپریشن سے قبل وزیر اعظم نے والدہ کو فون کیا تھا اور صحت بارے آگاہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کا آپریشن تو شروع ہو گیا ہے لیکن ہر طرح کی تلاش کے باوجود اس ہسپتال کا پتہ نہیں لگایا جا سکا جس میں یہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی عوام اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں لیکن انہیں کچھ بتایا نہیں جا رہا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور حکومتی عہدیداروں نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخراس ہسپتال کو کیوں پوشیدہ رکھا گیا ہے جس میں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کی جا رہی ہے۔