لندن (ما نیٹر نگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شر یف کا آپر یشن تھیٹرجا نے سے پہلے اپنی والدہ کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ ما ں جی میں ٹھیک ہو ں بس آپ کی دعا کی ضرورت ہے و زیر اعظم نواز شر یف نے اپنی والدہ کو صحت سے متعلق آگا ہ کیا ۔ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری شروع گئی ، آپریشن کے بعد وزیر اعظم کو آئی سی یو میں رکھا جائے گا ، وزیر اعظم کے اہل خانہ نے دعاؤں پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔وزیر اعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے ہوگا ۔ ۔ دنیا کے ماہر ترین سرجن وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کریں گے ۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ہسپتال کا نام نہیں بتایا گیا ۔ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کے مطابق آپریشن کے بعد نواز شریف کو کچھ دیر کے لئے آئی سی یو میں رکھا جائے گا ۔