جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے بڑے بڑے وزراء غائب،افواہیں زور پکڑ گئیں،ترجمان وزیراعظم وضاحت پر مجبور

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت متعدد وزراء شریک نہیں ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کیا جبکہ اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان شریک نہیں ہوئے جبکہ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر بھی لندن میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف پیر کی صبح وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کے لئے لندن روانہ ہو گئے جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دن 2بجے کیبنٹ سیکرٹری کو آگاہ کیا کہ وہ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ۔سابق وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ عثمان ابراہیم اجلاس میں موجود تھے۔ دریں اثناء وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک سے وفاقی وزراء کی کابینہ اجلاس میں عدم شرکت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء بعض مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے لہذا اس معاملے پر کسی قسم کی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سمیت دیگر وزراء کی کابینہ اجلاس میں عدم شرکت پر معنی خیز تبصرے کئے جا رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…