مردان (نیوز ڈیسک) سٹی پولیس سٹیشن کے قریب خود کش دھماکہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ایک حملہ آور جو کہ سائیکل پر سوار تھا اور پولیس سٹیشن کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا۔ ڈی پی اوکے مطابق خودکش حملہ آور کے ہاتھ میں بم دیکھ کر پولیس نے فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور کی جیکٹ پھٹ گئی جس سے حملہ آور ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے۔ خودکش حملہ آور کا سر اور اعضاء تحویل میں لے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائیکل سے بارودی مواد بھی ملا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیاہے۔