اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے پرسنل اسسٹنٹ مفتی ابرار کے آئی نائن فور میں واقع مدرسے میں جمعیت طلبہ اسلام (جے یو آئی)کے طلبہ کنونشن میں ہنگامہ آرائی اورتنظیم کے دوگروپوں کے درمیان مارکٹائی،طلبہ تنظیم کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو مفتی ابرارکے مدرسے میں جے یو آئی کے انتخابات ہورہے تھے کہ اس دوران طلبہ تنظیم کے دو گروپ آپس میں لڑپڑے ،دونوں طرف سے آزادانہ طورپر مکوں اورگھونسوں کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے،بعض طلبہ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز اورپولنگ باکس لے کر بھاگ گئے جس کی وجہ سے جے آئی ٹی کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔اس موقع پر مفتی ابرا اورمدرسے کے دیگر عہدیداروں نے دونوں گروپوں میں صلح صفائی کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔(م ق+ع ع)