جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

’’حلال ‘‘بجٹ میں ’’حرام ‘‘کمائی،معروف اقلیتی رہنما نے وہ مطالبہ کردیا جو مسلمان رہنماؤں کو کرنا چاہئے تھا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کہا ہے کہ شراب کی کمائی کا ٹیکس شامل کر کے آئندہ کے حلال بجٹ (جون 2016)کو حرام نہ بنایا جائے۔ ورلڈ مینارٹی الائنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں جے سالک نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق شراب ہر مسلمان کے لئے حرام قرار دی گئی ہے تاہم وطن عزیز میں اقلیتوں کے لئے اسے حلال تصور کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر شراب حرام ہے تو اس کی کمائی سے حاصل ہونے والے ٹیکس کو بھی حلال نہیں کہا جا سکتا ، وہ بھی حرام ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بجٹ میں شراب کی کمائی سے لیا جانے والا ٹیکس بھی باقی ٹیکسز کے ساتھ شامل کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سارے کا سارا بجٹ حرام ہوجاتا ہے کیوں کہ کھانے سے بھری دیگ میں اگر تھوڑی سے گندگی بھی شامل ہو جائے تو پوری دیگ تباہ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال شراب کے ٹیکس کو باقی بجٹ سے الگ رکھا جائے تاکہ ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جا سکے کیوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم حرام کھا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ملک مسلسل مختلف بحرانوں کا شکا ر ہے،بحیثیت قوم 2016 میں اس خصلت کو بدل کر ہمیں ایک نئی شروعات کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے پہلے بھی بہت بار بات کرچکا ہوں،بہت بار نیشنل اسمبلی میں خطاب کئے، صدر پاکستان کو اس ایشو پر خط بھی لکھا اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی اس حوالے سے تحریری پٹیشن دائر کی اور کہا کہ شراب سے حاصل ہونے والے ٹیکس کو الگ رکھا جائے اور اسے ٹیکس ادا کرنے والوں کے ہی بچوں کی فلاخ و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی ذمہ داری تمام ارکان اسمبلی پر عائد ہوتی ہے کہ وہ شراب کی کمائی کا ٹیکس آئندہ بجٹ میں شامل ہونے نہ دیں کیوں کہ ہم امپورٹڈ اشیاء کو خریدنے سے پہلے ان پربھی حلال یا حرام کی تفصیلات ضرور پڑھتے ہیں تو آنکھوں دیکھی مکھی کیسے نگلی جا سکتی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…