اسلام آباد (این این آئی)عمران خان نے وزیر اعظم کے ویڈیو لنک پر اجلاس کے فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دے دیا۔ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اس طرح حکومتی انتظامات نہیں چلائے جاتے۔ وزیر اعظم کا ویڈیو لنک پر اجلاس کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ غیر محفوظ ویڈیو لنک پراہم ترین اجلاس سنگین خطرات کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا اقتصادی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کی جاسوسی بھی کی جا سکتی ہے۔