ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

ڈرون حملے روکنے کیلئے پاکستان نے نئی حکمت عملی اختیارکرلی

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستا ن نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی سر زمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے ۔ پیر کو افغان سفیرڈاکٹر عمر زاخیلوال نے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مفاہمتی عمل کے مستقبل سے متعلق بات چیت کی گئی ٗ ڈرون حملے اور طالبان قیادت کے سربراہ کے مارے جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سابق طالبان امیر ملا اختر منصور کے مارے جانے کے بعد یہ پہلا پاک ، افغان باضابطہ رابطہ ہے۔ ملاقات میں مشیر خارجہ نے دونوں ممالک میں جاری مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کی ٗ پاک ، افغان تعلقات، سرحدی صورتحال، نئی افغان قیادت کے بیانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان سفیر سے ملاقات میں مشیر خارجہ نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں ڈرون حملے پرپاکستان کی جانب سے تحفظات کااظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیناچاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…