نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے ٗتاہم جب تک افغانستان میں مکمل امن قائم نہیں ہوتا اس وقت تک دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ہارورڈ یونیورسٹی میں کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو شکست دی ہے ، تاہم اب بھی بہت سا کام باقی ہے ۔ خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر تنازع کو برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا سمجھتا ہے ۔ مسئلے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورتحال رہتی ہے ۔ اسی لیے سیکورٹی کے چیلنجز بدستور موجود ہیں ۔