ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فوج ملکی دولت لوٹنے والوںکیخلاف بھی ضرب غضب شروع کرے,بڑی شخصیت نے مطالبہ کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ فوج ملکی دولت لوٹنے والے دہشت گردوں کیخلاف بھی ضرب غضب شروع کرے، قوم کو مقروض بناکر آف شور کمپنیاں بنانے والے لٹیرے حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، اگر حکومت اپنے ٹی اور آر ز پر قائم ہے تو اپوزیشن بھی اپنے ٹی او آر ز تبدیل نہیں کریگی، احتساب وزیراعظم سے ہی شروع ہوگا، حکومت محاذ آرائی چاہتی ہے، تو یہ شوق بھی پورا کر لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، میاں محمود الر شید نے کہا کہ فوج ملکی وسائل لوٹنے والے دہشت گردوں کیخلاف بھی ضرب عضب شروع کر ے کیونکہ اگر ان پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو قوم مزید مقروض ہو جائے گی۔ ٹی اور آر ز سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ نواز حکومت کسی غلط فہمی کا شکار ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں مولانا فضل الرحمان انہیں بچا لیں گے تو وہ غلط سوچتے ہیں، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، رمضان کے بعد بڑا سر پرائز ملنے والا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنے ٹی اور آر ز پر قائم ہے تو اپوزیشن بھی اپنے ٹی او آر ز تبدیل نہیں کریگی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے بھیجی گئیں ٹی او آر ز پر جوڈیشل کمیشن بنایا تو اپوزیشن جماعتیں اس کو تسلیم نہیں کریں گی اور اگر حکومت محاذ آرائی چاہتی ہے، تو یہ شوق بھی پورا کر لے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹی او آر ز حتمی ہیں ،8 سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر ٹی او آر ز تشکیل دی ہیں اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی ، وزیر اعظم کا سب سے پہلا احتساب ہوگا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…