اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان ٗکشمیر ٗہزارہ ٗراولپنڈی ٗ بہاولپور ٗ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کیساتھ بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارش کا امکان ہے ٗ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ہفتے سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش( خیبر پختونخواہ) پٹن29، پاراچنار، کالام25، دیر23، چترال18، میرکھانی15، دروش، لوہر دیر14، مالم جبہ13، سیدوشریف08، بنوں06، بالاکوٹ02، کاکول، پشاور01۔( بلوچستان) لسبیلہ ا29، خصدار01۔ (سندھ)پڈعیدن 23، دادو18، شہید بینظیرآباد15، سکھر01۔ (گلگت بلتستان) گوپس 11،بگروٹ05، استور04، گلگت01۔ (پنجاب) سیالکوٹ04، بہاولپور03، گوجرانوالہ02، ڈی جی خان01۔ کشمیر: کوٹلی ، مظفر آباد 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ٗگزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت ٗ پڈعیدن 45، تربت، میرپور خاص 42، دادو ، حیدر آباد، لسبیلا، اور میٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22، اسلام آباد 18، کراچی 26، پشاور 20، کوئٹہ 11، گلگت 12جبکہ چترال اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اگلے تین دن میں موسم کیسا رہے گا؟ ٗمحکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا، واشنگٹن ٹائمز
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ



















































