اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کر تے ہو ئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواکی پو لیس تحفظ دے سکتی ہے 9 مئی کو پشاور جبکہ 11 کو بنو ں میں جلسے کر نے اعلا ن کیا ہے ۔عمران خان نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ۔عمران خان نے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں جلسہکر نے جا رہے تھے ۔ اس کے بعد مسلسل خواتین سے بدتمیزی ہونے پر عمران خان نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ اچا نک ملتوی کر دیا، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسلام آباداور لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا تھا ۔ 8مئی کو فیصل آباد میں پی ٹی آئی نے جلسہ کرنا تھا جو کہ عمران خان نے اچانک ملتوی کر دیا ۔ اتوار کے روز مال روڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر خواتین سے بدسلوکی کا واقعہ ہوا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ۔ تحریک انصاف نے فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور میں ہونے والے جلسے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کا نوٹس لیا ہے دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعے میں ممکنہ محرک پانچ افراد کی نشاندہی کر لی گئی ۔ پولیس نے میڈیا پر چلنے والی فوٹیجز بھی حاصل کر لیں اور انہیں پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ۔ ویڈیوز کی مدد سے واقعے کے محرک 5 افراد کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ پانچوں افراد کے تصاویر نادرا بھجوا دی گئیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پو لیس اب اعتماد اٹھ گیا ہے ۔خیبر پختونخواکی پو لیس تحفظ دے سکتی ہے 9 مئی کو پشاور جبکہ 11 کو بنو ں میں جلسے کر نے اعلا ن کیا ہے ۔