جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llکا رنگ روڈ منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس ،سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ((نیوزڈیسک)) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llنے رنگ روڈ کے منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ، پی اے سی نے 2005ء سے 2015 ء تک رنگ روڑ منصوبے کے سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا ۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llکے قائم مقام چیئرمین میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے لاہور کے رنگ روڈ منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے دو ہزار پانچ سے لیکر دو ہزار پندرہ تک اس منصوبے کے سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا ۔ پی اے سی کے قائم مقام چیئرمین میاں اسلم اقبال نے حکم دیا کہ رنگ روڈ کا ماسٹر پلان ، لینڈ ایکوزیشن ، پلان میں تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے ۔ رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں اضافے سمیت متعدد امور پر بھی رپورٹ دی جائے ۔ پی اے سی کے اجلاس میں دھرم پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ریلنگ منصوبے میں بھی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔ ٹھیکیدار کے ساتھ 6945میٹر کا 11865روپے فی میٹر کے حساب سے کنٹریکٹ کیا گیا ۔ ٹینڈر کے بغیر ہی ریٹ بڑھا کر 13639روپے اور ریلنگ کی لمبائی 17200میٹر کردی گئی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی llنے ریکوری کا حکم دیکر ساٹھ دن میں انکوائری کا حکم دیدیا ۔ انڈر پاس ریلوے کراسنگ مریدکے میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں ۔ ریلوے سے این او سی لئے بغیر 14ملین کی ٹھیکیدار کو ادائیگی کر دی گئی ۔ ریلوے نے این او سی دینے سے انکار کر دیا ۔ کمیٹی نے ریکوری کا حکم دیدیا ۔ کاہنہ نو سے کاہنہ کاچھا میں سڑک میں کروڑوں روپے زائد ادائیگی کر دی گئی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…