ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کونوازشریف کا خصوصی پیغام،ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار،خبررساں ایجنسی کی تہلکہ خیز رپورٹ

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال میں بڑے پیمانے پر سیاسی اکھاڑ بچھاڑ شروع ہونے والی ہے ۔ پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ(ن) میں جانے کے لئے مرکزی قیادت کی گارنٹی مانگ لی ۔ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ(ن) کے 8 اراکین اسمبلی کو ہمنوا بنا لیا ہے ۔ جنوبی پنجاب سے بھی کئی بڑے سیاسی خاندان پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے تیاری پکڑ چکے ہیں ۔ پیپلزپارٹی نے سابق گورنر چودھری سرور کو اپنے قافلے میں شامل کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے راہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان مذاکرات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق آصف کرمانی سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے لئے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت گارنٹی دے تو پھر وہ حتمی فیصلہ کر سکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ وزیر اعظم آپ کو اپنی صفوں میں دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لئے آپ کو پنجاب میں اہم عہدہ یا وفاق میں وزارت خارجہ بھی دی جا سکتی ہے اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب بھی بنایا جا سکتا ہے ۔البتہ شاہ محمود قریشی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ میاں برادران یا اسحاق ڈار براہ راست بات کریں تو بات بن سکتی ہے دوسری طرف پی ٹی آئی نے مسلم لیگ(ن) میں گہری نقب لگائی ہوئی ہے اور مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے میاں اور چھوٹے میاں کے رویئے سے تنگ آئے ہوئے 8 ایم این ایز مسلم لیگ (ن)چھوڑ کر پی ٹی آئی کے ساتھ آنے کے لئے بالکل تیار بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی چھوڑ دیتے ہیں تو وہ فوری شمولیت کا اعلان کریں گے علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی قیادت سے بھکر سے تعلق رکھنے والے نوانی برادران سے مذاکرات بھی فائنل ہو چکے ہیں اور وہ کسی بھی وقت پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ نوانی برادران نے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت سے میدان مار لیا تھا لیکن وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے انہیں بھکر کا میئر بننے سے روکنے کے لئے کئی روڑے اٹکائے اس طرح جنوبی پنجاب کے علاقے کروڑ لعل عیسن سے بہادر خان سیہڑ اور سجاد خان سیہڑ بھی پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہونے کے لئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔ مزید برآں جنوبی پنجاب سے دوست محمد کھوسہ بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں ۔ پی ٹی آئی قیادت کی حنا ربانی کھر سے بھی بات چیت جاری ہے لیکن حنا ربانی کھر فی الحال سندھ میں فاطمہ بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہیں اگر فاطمہ بھٹو نے سیاسی زندگی کا آغاز کیا تو حنا ربانی کھر ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی بصورت دیگر ان کی منزل بھی اب پی ٹی آئی ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت سابق گورنر چودھری سرور سے رابطے بڑھا رہی ہے اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری چودھری سرور کو اپنے کیمپ میں دیکھنے کے خواہاں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اندر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شاہ محمود قریشی کو لینے کے سخت مخالف ہیں اور ان کا موقف باکل واضح ہے کہ شاہ محمود قریشی صرف عہدوں کے لئے سیاست کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…