جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

فیصل آباد میں مضرصحت دودھ پینے سے خواتین سمیت120 افراد کی حالت غیر

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) فیصل آباد میں مضرصحت دودھ پینے سے خواتین سمیت120 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ، 120 افراد کو علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ، لیبارٹری تجزیئے میں دودھ اور سوڈا مضر صحت ثابت ہونے پر پولیس نے ملک شاپ اور سوڈا واٹر فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں مضرصحت دودھ پینے سے بچوں اور خواتین سمیت 120 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محلہ غلام محمد آباد کے مکینوں نے دکاندار کی جانب سے لوگوں میں تقسیم کیا گیا دودھ پیا تھا جسے پی کر 120 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔دوسری جانب سی پی او افضال کوثرنے الائیڈہسپتال میں متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مضر صحت دودھ تقسیم کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دودھ کے نمونے بھی لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔ فیصل آباد میں مضر صحت دودھ سوڈا پینے والوں کی میڈیکل رپورٹ دودھ سوڈا دونوں ہی مضر صحت قراردئیے گئے ۔پولیس نے ملک شاپ کے مالک سرور گجر اور سوڈا واٹر فیکٹری کے مالک مقصود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل آباد میں مفتے کا دودھ سوڈا پینے والے 120 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی جس نے پیا سارے ہسپتال جا پہنچے۔ دودھ سوڈا پینے والے متاثرین کے ٹیسٹ لئے گئے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں عقدہ کھلا دودھ اور سوڈا دونوں ہی مضر صحت تھے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…