جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بلاول بھٹو کا وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بالکل درست ہے، عمران خان

datetime 1  مئی‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بالکل درست ہے ‘مجھے نوازشر ےف کے علاوہ کسی سے سےکورٹی خطرہ نہےں ‘اگر نوازشر ےف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ قوم سے سچ بولیں ‘ جواب دینے تک تحریک چلے گی‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی بادشاہت ہے‘وزیر اعظم سے سوال کیا جائے تو وہ جواب دینے کے بجائے مانسہرہ چلے جاتے ہیں ‘اپنی کرپشن پر نواز شریف کا یہ جواب نہیں ہونا چاہیے کہ باقی سارے بھی چور ہیں۔ہفتے کو اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر مےڈےا سے گفتگو مےں چےئر مےن تحر ےک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اس لیے وزیر اعظم سے پوچھنا میرا حق ہے کہ آپ کے پاس یہ پیسہ کہا سے آیا ہے ؟اور کس طرح آپ نے اسے بیرون ملک منتقل کیا۔ نواز شریف وزیر اعظم ہونے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،وہ کسی دوسرے سے اسکی کرپشن کے بارے میں کیسے پوچھ سکتے ہیں جبکہ ان پر خود کرپشن کے الزامات ہیں‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا ملک میں ابھی حقیقی جمہوریت نہیں جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے صیح جمہوریت نہیں آتی‘نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے بالکل صیح کہا ہے نواز شریف کے پاس اخلاقی جواز نہیں رہا۔ عمران خان نے الزام عائد کےا کہ وزیراعظم فوج کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سادہ سا سوال ہے اگر نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں۔ میاں صاحب معصوم سی شکل بنا کر مظلوم بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن پر الزام نہیں لگائے جواب دینا پڑا۔ میاں صاحب سے جواب مانگے تو وہ مانسہرہ نکل جاتے ہیں ‘ جمہوریت میں جواب مانگنا ہمارا حق ہے۔ عمران خان نے کہا پاناما لیکس پر دنیا بھر میں شور مچا ہوا ہے اگر عوام کا پیسہ صیح استعمال نہ ہو تو جواب مانگنا ہمارا فرض ہے‘ اس بار نواز شریف کو ایک وقت دیں گے اس میں انہیں جواب دینا ہو گا اور جواب دینے تک تحریک چلے گی۔ عمران خان کل کے جلسے کے سوال پر کہا کل کا جلسہ زبردست ہو گا نواز شریف کے سوا سیکیورٹی تھیراٹ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کو پتا ہے کہ وہ ساری اپوزیشن کو منالیں گے عمران کو نہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لےکس کے معاملے پرکمےشن کےلئے ہم نے ٹی او آرز تےار کر لےے دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس مےں اعتزاز احسن سمےت سب کے سامنے رکھےں گے اور مےرے سمےت جہانگیر ترین، شاہ محمود، اسد عمر، عارف علوی اور حامد خان اور عاطف خان اپوزےشن جماعتوں کے مشتر کہ اجلاس مےں شر ےک ہوں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…