جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ،شاہ محمود کا ایک اورانکشاف

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک)ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ،شاہ محمود کا ایک اورانکشاف، کہتے ہیں کہ میں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر ضمیر کی آواز سنی اورریمنڈڈیوس کو وفاتی استثنی ٰ دینے کی مخالفت کرکے وزارت خارجہ کو قربان کیا مگر پا کستا نیوں کے لہو کا سودا نہ کیا،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو سندھ میں لانے اور اس کی راہ میں روڑے اٹکانے والی قوتوں سے ٹکرانے کا اعلان کرتے ہو ئے سندھ کے لو گوں سے شکوہ بھی کردیا ہے کہ عمران خان سندھ آئے تھے مگر ان کا سندھ کے کسی سیاسی گھرانے یا وڈیرے نے ساتھ نہیں دیا تھاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے بغیر وفاق نامکمل ہے سندھ وفاق کی اہم اکائی ہے اور جلد سندھ ایک نئی کروٹ لے گا ان کا کہنا تھا کہ نیشن یا کرپشن اب ہمیں ایک فیصلہ کرنا ہوگا میں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر ضمیر کی آواز سنی اورریمنڈڈیوس کو وفاتی استثنی ٰ دینے کی مخالفت کرکے وزارت خارجہ کو قربان کیا مگر پا کستا نیوں کے لہو کا سودا نہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف یا کوئی بھی لڑائی ہم کا لے کوٹ والوں کے بغیر نہیں جیت سکتے سندھ خصوصن سکھر سے جو آواز بلند ہو ئی ہیوہ سیاست کو ایک نئے رخ پر موڑنے کا پیش خیمہ ہے اب کسی طالع آزما کو جرات نہیں ہے کہ وہ کسی جج کو معزول کرے وکلاے نے اپنی تحریک کے ذریعے یہ دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ تھر پا رکر میں مرنے والے بچوں کی غمزدہ ما ئیں کہان جائیں نہ اسپتالیں اور نہ وہاں پر صحت کی کوئی سہولیات ہما رے ہو نہا نوجوانوں کو سفارش اور رشوت کے بغیر ملازمتیں نہیں مل رہی ہیں وہ اپنا ملک چھوڑ کر با ہر جا رہے ہیں ہم سے دنیا سوال کر رہی ہے کہ سرمایہ کاری کی دعوت دینے والوں تم نے اپناپیسہ کیوں باہر منتقل کیا اپنی فیکٹری کسی اور ملک میں کیوں لگا ئی اپنے محل کسی اور ملک میں کیوں بنا ئے پاکستان اس چوراہے پر آکھڑاہوہے جہاں پم نے درست فیصلہ نہ کیا تو ہمارا مستقبل تاریک ہوجا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ لوگ پو چھتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف تحریک سندھ سے کیون پنجاب سیکیوں نہیں چلا رہے تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ کی بصیرت ملک کی سیا ست کی پیاس بجھا تی ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے اٹھنے والی آواز کو اب دبا نا کسی کے بس میں نہیں ہے اب یہ نہیں ہوسکتا کہ جو میرا ہے وہ حاجی ہے اور جو تیرا ہے وہ کرپٹ کہلائے احتساب بلا امتیاز اور بلا تفریق کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ہم ما نتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے سندھ پر توجہ نہیں دی مگر میں اب عمران خان کو سندھ لا ؤں گا اور جو قوتیں اس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گی ان سے ٹکرا جا ؤں گا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سندھ آئے تھے مگر جس طرح کسی وقت میں پنجاب والون نے قائد اعظم کا ساتھ نہیں دیا تھا اسی طرح سندھ کے کسی سیا سی گھرانے یا وڈیرے نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…