اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سیل میں سیاسی مخالفین کے خلاف جعلی دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ مجھے بلیک میل کررہی ہے ملک میں پاناما لیکس کا بحران چل رہا ہے اور ن لیگ کو جہانگیر ترین یاد آگیا ہے وزیر اعظم ہاوس میں قائم میڈیا سیل میں جعلی دستاویزات تیار کی جارہی ہیں ٗ سیاسی مخالفین کے خلاف مہم میں سرکاری فنڈز استعمال کیے جار ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں میں نے ایمانداری اور محنت کی کمائی سے کمپنیاں قائم کیں جن کا ٹیکس ریکارڈ موجود ہے ۔ میرے بچوں کا بھی لندن میں گھر ہے تاہم جس پیسے سے وہ گھر خریدا گیا اس پر ٹیکس دیا گیا ہے بینکوں کے ذریعے بیرون ملک پیسے بھیجے جن کی ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے۔ وزیر اعظم بتائیں لندن میں فلیٹس خریدنے کیلئے پیسہ باہر کیسے لے کر گئے؟ وزیر اعظم اپنے ٹیکس کا ریکارڈ ایک ہفتے میں قوم کے سامنے لے آئیں اور اگر آپ ریکارڈ منظر عام پر نہیں لاتے تو قوم آپ کو قصور وار سمجھے گی ۔
وزیر اعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سیل کی کارستانیاں، پی ٹی آئی رہنما چیخ اٹھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
بلاول بھٹو کا خود گاڑی چلاتے ہوئے ای چالان ہو گیا
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو چلانے نہ دیں، حکومت نے خبردار کردیا
-
امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا، واشنگٹن ٹائمز
-
نمک اور آئینوں سے لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم، حیرت انگیز منصوبہ
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد



















































