ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کراچی تا رحیم یار خان کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ کا دوسرا روز

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

کراچی (نیو زڈیسک) چیئرمین عمران خا ن کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ملک گیر کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مارچ ملیر قائد، گھارو،ٹھٹھہ ،سجاول ،گولارچی، بدین اور دیگر مقامات پر پہلے روز اپنی بھرپور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتا ہوامیرپورخاص جاپہنچا۔میر پور خاص میں شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تاریخی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جسے پیپلزپارٹی اور انتظامیہ کی جانب سے روکنے کے لیے کارکنوں کے راستے میں خار دار تاریں حائل کردی گئی،اور کئی مقامات پر جلسے میں آنے سے روکنے کے لیے دھمکیوں کی شکایات بھی سامنے آتی رہی، اس کے باجود تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے کارکنوں نے میرپور خاص کے جلسے میں شامل ہوکر اسے تاریخ کا حصہ بنادیا۔جلسے میں مخدوم شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر عارف علوی ،حلیم عادل شیخ،زین حسین قریشی نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پرگل محمدرند،لال مالہی ،جے پرکاش،سبحان ساحل،افتخارسومرو،مجید مگسی ،اسامہ خان یوسفزئی ،جواد شاہ اور زنیرہ ملک موجود تھیں۔مرکزی رہنمامخدوم شاہ محمود قریشی نے ہزاروں کے مجمع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس جلسے کو روکنے کے لیے پولیس نے جگہ جگہ خاردار تاریں لگوادی تھیں مگر تحریک انصاف کے کارکنوں نے وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر ثابت کردیا کہ سندھ کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام اس وقت صحت اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اس کے باجود اس ظلم کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ قافلے کے راستے سندھڑی ،کنڈیاری،جھول۔شہداد پور روڑ اور سکرنڈ میں زبردست استقبالیہ نے پہلے روز کی طرح کرپشن کے خلاف مارچ کو تاریخی اہمیت کا حامل بنادیا۔ جگہ جگہ عوام سے خطاب میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام مظلوم ہے یہاں کسی کوانصاف نہیں ملتانہ ہی تھانوں میں ان کی کوئی نہیں سنتاہے۔قومی خزانے میں 80فیصد پیسہ اسی غریب عوام کا جمع ہوتا ہے مگر اس خزانے کو پھر بے دردی سے لوٹ لیا جاتاہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی کے میرپورخاص جلسہ گاہ میں پہنچے پر کارکنوں کی جانب سے نہایت گرم جوشی کا مظاہرہ کیا گیاان کی آمدپر پرشاندار استقبال کرنے کے ساتھ رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی جبکہ کارکنوں نے عمران خان کے لیے بنائے گئے نغموں پر رقص کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کارکنوں نے کے والہانہ جذبوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ۔میرپورص جلسے کے بعدکرپشن مٹاؤملک بچاؤ مارچ کے قافلے کو سندھڑی اور کنڈیاری روڑ پر زبردست استقبالیہ دیا گیا رہنماؤں کے تمام راستے میں پھول نچھاورکیئے گئے علاوہ ازیں سانگھڑ میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ عوامی مجمع نے قافلے کا استقبال کیا اوریہاں میر پورخاص چوک میں جلسے سے خطاب کیا گیاجس میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کا یہ حال ہے کہ رشوت دیئے بغیر نہ تو نوکری ملتی ہے اور نہ ہی انصاف ملتاہے، سندھ میں نوکریاں فروخت ہوتی ہیں،ایک طبقہ ایسا ہے جو لوٹ مارمیں مصروف ہے ،سندھ میں ملک میں ساٹھ سالوں سے ناانصافیوں کا سلسلہ چل رہاہے ،انہوں نے سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سخت گرمی اور فصل کی کٹائی کا موسم ہے اس کے باجود لوگ ہزاروں کی تعدادمیں ہماری بات سننے کے لیے جمع ہورہے ہیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ نے بھی عوام سے خطاب کیا۔جن کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام سے ہمیں توقع اور وھم وگمان سے زیادہ عزت ملی ہے سندھ کی عوام جب کسی تحریک میں شامل ہوتی ہے تو تحریک میں جان پڑتی ہے اور کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات کے لیے ہم سندھ کی عوام کو جگانے آئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام سیاسی بصیرت اور شعور سے مالا مال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…