پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

داﺅدخیل میں دیوار پر گھوڑے کے نقش نے پورے ملک میں ہل چل مچا دی

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داﺅدخیل (نیوزڈیسک) داﺅدخیل میں دیوار پر گھوڑے کے نقش نے پورے ملک میں ہل چل مچا دی‘ کسی نے ذوالجناح‘ کسی نے غازی عباس ؑتصور کرکے اس پر منتیں اور نیازوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا-تفصیلات کے مطابق داﺅدخیل میں چند روز پہلے داﺅدخیل کے کونسلر غضنفر اللہ خان کی اینٹیوں کی بھٹی میں استعمال ہونے والے ایندھن (لکڑیاں )میں آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلوں نے لاکھوں کا ایندھن چند گھنٹوں میں راکھ کر دیاآگ سے ایندھن کے نزدیک کھڑی دیواروں کو بھی نقصان پہنچااور فائربریگیڈ نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا اس واقعے کے بعد گزشتہ روز اس رکھ کے ڈھیر کے قریب ساتھ دیوار پر اچانک واضع طور پر گھوڑے کا نشان ظاہر ہو گیاجس سے پورے ملک میں ہل چل مچ گئی لوگوں کے قافلے جوق در جوق زیارت کرنے کیلئے پہنچنے شروع ہو گئے جبکہ صدقہ نیاز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا کئی لوگوں نے اس گھوڑے کے نشان کو ذوالجناح کا نام دیکر عقیدت کے طور پر سلام کرنا اور چومنا شروع کر دیا جبکہ کئی لوگوں نے اس نقش کو غازی عباس کے گھوڑے کا نام دے کر منتیں اورصدقہ نیاز دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ جب بھٹی کے ایندھن کو آگ لگی تو ساتھ ہی مکان پر ایک علم لگا ہوا ہے آگ سے مکان کو کافی نقصان پہنچا لیکن علم صحیح سلامت کھڑا رہا جس کے بعد اسی مکان کی دیوار پر گھوڑے کا نشان ظاہر ہو گیاجس سے پورے ملک سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے –



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…