پشاور(نیوزڈیسک)پولیٹیکل انتظامیہ ایف آر درہ آدم خیل نے درہ بازار کے قریب ایک خفیہ اڈے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں پاکستانی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کی جعلی اسناد،ڈگریاں، سرٹیفیکیٹ، پاکستانی و افغانی شناختی کارڈز، اسلحہ لائسنس (منسٹری آف انٹیرئیر)کارڈ/کاپی،ڈرائیونگ لائسنس KPK،لاہور ،کراچی، اسلام آباد، نادرا کے فارم “ب”او ر سینکڑوں کی تعداد میں جعلی مہریں برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔موقع سے دو ملزمان اور ایک سہولت کار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اصلی ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس میں حدودی/مشترکہ ذمہ داری کے تحت ملزمان کی 6دکانیں اور ایک عدد پٹرول پمپ بھی سیل کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر و پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر کوہاٹ ظاہر شاہ نے پریس بریفنگ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ کاروائی ملک میں حالیہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور نیشنل ایکشن پلان کے تناظر میں کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے جعلی اسناد میں سرکاری اداروں، حساس اداروں، سیکورٹی فورسز، انتظامیہ، جوڈیشل، یونیورسٹیوں اور بیرون ملک سفارتخانوں کی مہریں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشر ے کے اندر انسان اور جرائم کا چولی دامن ساتھ ہے تاہم مربوط اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے بروقت اور کا میاب کاروائی پر پولیٹیکل حکام کی اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اے پی اے محمد علی اصغر،پولیٹیکل تحصیلدار سید نعمان علی شاہ اور نائب تحصیلدار فضل رحیم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ایگزیکٹ سکینڈل کے بعدایک اورایگزٹ کامعاملہ سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































