لاہور(نیوزڈیسک )متروکہ وقف املاک بورڈ نے جعلی سیکرٹری خواجہ اظفر عزیر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ لاہور میں ضابطہ فوجداری کے تحت فراڈ ،چوری سمیت ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ،ان دفعات میں 7سال تک قید ہو سکتی ہے ،پولیس خواجہ اظفرکی گرفتاری کے لیے متحرک ہو گئی ،خواجہ اظفر 26جنوری کو اپنے چار ساتھیوں سمیت بورڈ کے ہیڈ آفس آیا اور اپنے آپ کو بورڈ کانیا سیکرٹری ظاہر کر کے سیکرٹری کے دفتر پر قبضہ کر لیا ، فائلیں طلب اور احکامات جاری کرنا شروع کر دیے ۔ جعلی سیکرٹری دفتر سے جاتے ہوئے چند اہم فائلیں اورایک اشہاری کمپنی کے بلوں کی فوٹو کاپیاں اٹھا کراور سرکاری گاڑ ی زبر دستی قبضہ میں لیکر گوجرانوالہ چلا گیا۔یہ حقائق متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاورق نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائے۔اس موقع پر انہوں نے ایف آئی آرکی نقلیں بھی میڈیا کو فراہم کیں۔ صدیق الفاورق نے بتایا کہ انہوں نے 26جنوری کو اسلام آباد میں عدالت لگائی تھی جبکہ 27جنوری کو بھی اسلام آباد میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی وجہ سے وہ لاہور ہیڈ آفس میں موجود نہیں تھے جبکہ سیکرٹری بورڈ اکرام الحق اورنج لائین ٹرین کے راستے میں آنے والی متروکہ وقف بورڈ کی پراپرٹی کے سلسلہ میں 90شاہراہ قائد اعظم پر ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ صدیق الفاورق نے مزید بتایا کہ جعلی سیکرٹری نے دفتر میں سرکاری ٹیلی فون بھی استعمال کیا ہیڈ آفس کے لان میں نکل کر انتظامیہ کے خلاف تقریر کی اور ملازمین کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی۔ دوسرے دن دوبارہ یہ جعلی سیکرٹری اپنے انہی ساتھیوں سمیت ہیڈ آفس پہنچا ،ملازمین میں مٹھائی بانٹی ،تقریر کی اور سیکرٹری کے دفتر میں بیٹھنے کے لیے گیالیکن انتظامیہ نے دفتر کو پہلے سے تالا لگا دیا تھا ،اس نے تالا توڑنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا،اس دوران چیئرمین نے اسلا آباد سے اپنے سٹا ف آفیسر اور کچھ دوسر ے افسران کو ہدایت کی جنہوں نے خواجہ اظفرنامی شخص کواپنے تقرر کے احکامات دینے کے لیے کہا ،با ر بار مطالبے پر اس نے کہا کہ آرڈر میرے پاس موجو دنہیں ہیں چند دنوں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن سے آرڈر آ جائیں گے ۔یہ کہہ کر وہ شخص اپنے ساتھیوں سمیت دفتر سے رفو چکر ہو گیا ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین متروکہ وقف املا ک نے کہاکہ جعلی سیکرٹری قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچے گا اور پولیس اس کے پس پردہ محرکات کو بھی سامنے لائے گی۔
ن لیگی رہنماءنے کرپشن کاالزام محکمے کے جعلی سیکرٹری پرڈال دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































