جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

لاہور ،حساس اداروں کی کارروائی ،بھارتی جاسوس گرفتار

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)کاہنہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والا مشتبہ شخص بھارت کے شہر نئی دہلی کا رہائشی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزلاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ گرفتار ہونے والا بھارتی جاسوس اپنا نام افضل اور خود کو پاکستانی شہری ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن متنصر فیروز کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص کچھ عرصہ قبل کراچی سے لاہور منتقل ہوا تھا جس کے بارے میں خفیہ اطلاعات تھیں کہ وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم پہلے خود کو پاکستانی شہری جبکہ اپنا نام افضل بتا رہا تھا لیکن جب اس سے بتدائی تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کے گرفتار ہونے والا شخص بھارتی شہری ہے جوکچھ عرصہ قبل غیر قانونی طور پر نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا اور کافی عرصہ تک وہی مقیم رہا ۔تاہم کچھ دن پہلے وہ کراچی سے لاہور منتقل ہو ا۔ایس پی متنصر کا مزید کہنا تھا کہ ملز م کا اصل نام احمد صدیقی اور اسکے والد کا نام اختر صدیقی ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد بھارتی جاسوس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد اسکا پاکستان میں رہنے سے متعلق اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…