لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس نے ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا۔ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ حساس اداروں اور سی آئی اے پولیس نے اردو بازار میں ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا جہاں سے خودکش بمبار بننے ،بم بنانے کے طریقے،حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت انگیز لٹریچر برآمد ہوا،لٹریچر اتنی بڑی مقدار میں تھا کہ پولیس کے 8 گاڑیاں بھر گئیں۔لٹریچر پرنٹنگ پریس میں چھاپنے کے بعد اسی عمارت کے تہہ خانوں میں بنے گوداموں میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرنٹنگ پریس کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیکن پولیس نے گرفتاریاں ابھی صیغہ راز میں رکھی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دعویٰ ہے کہ اس چھاپہ خانے کے پکڑے جانے کے بعد دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں بڑی مدد ملے گی۔
لاہور‘ پرنٹنگ پریس پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر برآمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































