اسلام آباد (نیوزڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیداحمد شاہ کے خلاف مبینہ کرپشن کی فائلیں دوبارہ کھل گئیں ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین نیب چوہدری قمرالزمان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف تمام کرپشن مقدمات کی تفصیلات اور ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ خورشید شاہ کے خلاف مختلف مقدمات نیب سندھ اور سکھر میں مقدمات میں موجود ہیں جو تحقیقات سے محروم ہیں۔ادھروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے مبینہ طور پر سیف سٹی منصوبہ اسلام آبادمیں اربوں کے فراڈ پرسابق وفاقی وزیر رحمن ملک کے خلاف کارروائی کا گرین سگنل دے دیا،وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے سمیت ملوث افراد پر پیش رفت کے حوالے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کرے گی،سیف سٹی منصوبہ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی اہم پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ سید خورشید شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت اور مذہبی امور میں بھاری کرپشن کرکے ناجائز اثاثے بنائے تھے ان کی مبینہ کرپشن کے خلاف نیب کو متعدد شکایات ملی تھیں جن پر تحفظات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس لئے شکایات اور کرپشن بارے معلومات کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ خورشید شاہ اور حکومت کے درمیان کرپشن کے معاملے پر مبینہ مک مکا کی تصدیق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی کر چکے ہیں۔ وزیر داخلہ کے بیانات کے بعد انسداد کرپشن کے ادارے بھی خورشید شاہ کے خلاف سرگرم ہو گئے ہیں۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر خورشید شاہ نے اپنی عملی زندگی معمولی حیثیت سے شروع کی تھی لیکن آج کل ان کے اثاثے اربوں روپے میں ہیں۔ اس اہم معاملہ پر وضاحت کے لئے نیب ترجمان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ذرائع نے دعویٰ کیا پیپلزپارٹی دور حکومت میں سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی رحمن ملک کے وفاقی وزیر داخلہ بننے کے بعد وفاقی دارلحکومت کو محفوظ شہر بنانے کے نام پر منصوبہ شروع کرنے کیا گیا۔ منصوبہ پر خرچے کا تخمینہ 11 ارب روپے سے زائد لگایاگیااورچینی کمپنی کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکا ٹھیکہ دیدیا گیا 30 – 06 – 2012 تک منصوبے کیلئے 6 ارب روپے سے زائد کی رقم چینی کمپنی میسرز ہوائی ٹیکنالوجی کو ادا کر دی گئی۔
پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں پر برا وقت آگیا،حکومت کے فیصلے پر دو بڑے پریشان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































