لاہور(نیوزڈیسک )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کاروں نے ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب کی انتھک محنت اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور غیر معمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں – پنجاب کے عوام شہبازشریف سے دلی محبت اور ان کے کام کو پسند کرتے ہیں – ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے وزیر اعلی شہبازشریف نے گرانقدر کام کیا ہے – ترک سرمایہ کاروں نے وزیر اعلی شہباز شریف کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ عوام نے آپ پر جو بھرپور اعتماد کیا ہے وہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے – ترک سرمایہ کاروں نے کہا کہ پنجاب میں جس شفاف انداز سے اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے وہ بلا شعبہ ایک شاندار مثال ہے اور اس کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے – وزیر اعلی پنجاب نے قوم کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں –