اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے۔ لوگ گھروں سے باہر نکل کرکلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کی شدت 9-4 جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا علاقہ بتایا جا رہا ہے۔جبکہ اس سے قبل دن کے وقت بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔