اسلام آباد (نیوزڈیسک)عالم اسلام کے معروف دینی سکالرمولاناطارق جمیل کی صحت کے بارے میں خبرآئی ہے کہ مولاناطارق جمیل مکمل طورپرصحت یاب ہیں ۔گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرمولاناطارق جمیل کے علیل ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب وضاحت سامنے آئی ہے کہ وہ مکمل طورپرصحت یاب ہیں اوراس بارے میں فیس بک پر مولانا طارق جمیل کے پیج پر حال ہی میں ایک پوسٹ کی گئی ہے۔جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ مولانا طارق جمیل مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔