اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پلڈاٹ نے الیکشن کمیشن کی سال2015کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس سال بھی سٹریٹجک پلان 2014 تا 2018 کے حصول میں ناکام رہا۔پلڈاٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 لاہورضمنی الیکشن میں قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی گئی جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کواین اے 122 ضمنی انتخاب کوملتوی کردینا چاہئے تھا۔پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں الیکشن کمیشن کو عوامی اعتماد میں کمی کا سامنا رہا، 2014میں عوامی اعتماد 43 فیصد جبکہ 2015 میں کم ہوکر 37فیصد رہ گیا۔ الیکشن کمیشن آئینی اور قانونی اختیارات کے موثر استعمال میں ناکام رہا، عام انتخابات کی طرح خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن بدانتظامی کاشکاررہے۔ الیکشن کمیشن اپناترجمان بھی مقررنہیں کرسکاجس سے عوامی سطح پرنمائندگی نہیں ہورہی۔