لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورکے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی،جس سےوہاں زیر علاج قتل کا ملزم شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ کے بعد ایمرجنسی وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج ملزم کو 4 گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کرنے شخص کو پکڑلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص اوراسپتال میں زیرعلاج ملزم کے درمیان پرانی دشمنی ہے