لاہور( نیوز ڈیسک)چوہدری مسرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہوں یہاں ہی رہوں گا ، پارٹی چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا، تحر یک انصاف میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور ا س سے زیادہ کسی اور جماعت میں جمہو ریت نہیں اور ملک کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے، میں اقتدار کی نہیں ”اقدار “کی سیاست کر تاہوں ،پی ٹی آئی اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست کی وجہ سے پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جما عت بن چکی ہے۔بدھ کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے اصولوں اور نظر یہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے اور میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہوں میرے پارٹی چھوڑ نے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں۔ اور موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کر پشن ‘مہنگائی‘لوڈشیڈ نگ سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے انکا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف کے مخالفین اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گے اور ملک میں ہونیوالے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور عوام کی موجودہ کر پٹ حکمرانوں اور انکی عوام دشمن پا لیسوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جا ئیگی۔