اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں،جنرل راحیل کو توسیع ملنی چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لال مسجد آپریشن بالکل صحیح ہوا،پنجاب میں بھی آپریشن ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں معافی نہیں مانگوں گا۔جنرل(ر) اشفاق کیانی کے بھائیوں نے بہت پیسہ بنایا، ان کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ کرپشن پر ہر شخص کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔اس کی ذمہ داری میری بالکل بھی نہیں بنتی، آج کل جو قتل و غارت ہو رہی ہے کیا اس پر صدراور وزیراعظم کو گرفتار کرینگے۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں۔ اگربھارتی وزیراعظم نریندر مودی مخلص ہیں تو بات چیت کریں اس میں کچھ لینے کیلیے کچھ دینا پڑیگا تاہم مودی کے ہوتے ہوئے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ادھرآل پاکستان مسلم لیگ کی سنیٹرل ورکنگ پارٹی کا اجلاس 23مارچ کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔