کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 100جواریوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران 100ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان گرفتاری کے وقت جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جوے میں استعمال کی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ایس ایس پی سٹی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ جو پولیس اہلکار اس جرم کی سرپرستی کررہے ہونگے ان کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔