ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،اہم ترین اقدام ،آخر وہ فیصلہ کرہی لیاگیا جو بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقتصادی راہ داری منصوبے پر قومی اتفاق رائے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے،چند روز میں تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئی ٹی شعبے میں خواتین کیلئے روزگار کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ محض سڑک کا نام نہیں،اس میں چاروں صوبوں کی ترقی پنہاں ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قومی منصوبوں پر سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، اسی لئے انہوں نے سی پیک پر اے پی سی بلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔تقریب میں شریک آئی ٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ وئیر بنانے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، آئی ٹی کی تعلیم یافتہ خواتین گھر بیٹھ کر بھی باوقار روز گار حاصل کر رہی ہیں۔ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں کام کرنیوالی خواتین کی تعداد 25 فیصد ہے جس میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے ،زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح اب آٹی میں بھی خواتین نے اپنی قابلیت کا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…