کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم حسین کو ایم آر آئی کے لئے لایا گیا تھا۔ جناح اسپتال کے ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کے دماغ کا ایم آئی کی گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق ان کے دماغ میں کوئی بڑا ٹیومر نہیں ہے۔ ایم آر آئی رپورٹ غیر جانبدارانہ تجزئیے کے لئے سول اور آغا اسپتال کے ماہرین کو بھی بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے دماغ میں چند سال قبل ٹیومر بنا تھا۔