ہوشیار!پنجاب پولیس ”بدل“ رہی ہے ،نئے یونیفارم کیلئے رنگ کا انتخاب ہوگیا

7  جنوری‬‮  2016

لاہور (نیوزڈیسک)پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کیلئے رنگ کا انتخاب ہوگیا،دو میں سے ایک رنگ حتمی ہوگا۔ پنجاب پولیس کے نئے یونیفارم کے لئے زیتونی سبز رنگ کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ پولیس افسران نے پولیس یونیفارم کےلئے بہت سے رنگوں میں سے دو رنگوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا جن میں زیتونی سبز اور نیوی بلیو رنگ شامل تھے ۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر افسران نے موسم ،ماحول دوست اور زیادہ جاذب نظر ہونے کی وجہ سے زیتونی سبز رنگ کے حق میں رائے دی ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے شرکاءکا متفقہ فیصلہ تھا کہ پنجاب پولیس کو اب دہائیوں پرانے کالے یونیفارم سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے ۔پولیس حکام نے واضح کیا کہ نئے یونیفارم کو متعلقہ ڈیلرز کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہئے تاکہ پولیس یونیفارم کے اختیارات اور حرمت کے تقدس کو بڑھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھاکہ پرانے یونیفارم کا پہلے ہی دن سے رجسٹرڈ نہ ہونے کہ وجہ سے غلط استعمال ہو رہا ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…