جھنگ(نیوزڈیسک) جھنگ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے تینوں بھائی کامیاب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے تینوں بھائیوں نے جھنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔