جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

عمران فاروقتل کیس ،ملزمان کے نئے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مبینہ سہولت کار معظم علی خان کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق خالد شمیم اور معظم علی خان کی ملاقات 2002 ءمیں ہوئی تھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے لیے کوڈ ورڈ کیک کاٹنا استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیز آباد سے گرفتار ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ سہولت کار معظم علی خان کی تفتیشی رپورٹ میڈیا کوموصول ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق معظم علی خان سے خالد شمیم کی ملاقات 2002 میں ایک مبینہ ٹارگٹ کلر ارشد عرف چھوٹا نے کروائی تھی خالد شمیم کو معظم سے بطور مزدور ملوایا گیا تھا جس کے بعد خالد شمیم نے معظم علی خان کے پاس نوکری شروع کر دی تھی۔تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خالد شمیم اپنی عرفیت فواد سے پہچانا جاتا تھا جبکہ اس نے معظم علی خان کے سامنے خود کو ایک سیاسی جماعت کا پارٹی آرگنائزر بتایا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے لیئے لفظ کیک کاٹنا استعمال کیا گیا واردات کے مرکزی کردار محسن علی سید کو جنوری 2010 میں اور کاشف کو مارچ 2010 میں لندن بھیجا گیا،،تفتیشی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ محسن علی سید نے ڈاکٹر عمران فاروق کو اکیلے ہی قتل کرنے کی اجازت مانگی جو اسے نہیں دی گئی۔تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خالد شمیم ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دونوں ملزموں کو پہنچانے پہلے سری لنکا گیا جہاں سے اس نے ان دونوں مبینہ قاتلوں کو پاکستان روانہ کیا اور خود کسی دوسری پرواز سے پاکستان آیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…