کراچی (نیوزڈیسک) حساس ادارے کی جانب سے مرتب کی گئی ایک فہرست کے مطابق کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے 6، مسلم لیگ نواز کے 4، ایم کیو ایم کے 2، تحریک انصاف کے 3، جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کا ایک ایک امیدوار مقدمات میں ہے ۔ 12آزاد امیدواروں پر بھی مقدمات ہیں ۔ مقدمات بھگتنے والے مجموعی طور پر29میں سے 13ملزمان چیئرمین ، 3وائس چیئرمین کے امیدوار ہیں جبکہ دیگر افراد وارڈز یا دیگر سطح پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی فہرست میں کھارادر یو سی 25سے متحدہ امیدوار محمد اسحق کےخلاف مقدمہ نمبر 289/15درج ہے ۔ کھارادر یو سی 24کے اصغر میاں کےخلاف مقدمہ نمبر 369/15،میٹھادر کی یو سی 28کے امیدوار عابد زمان جدون کےخلاف مقدمہ نمبر 43/15، نیپئر کی یو سی 16 سے چیئرمین کیلیے پی ٹی آئی امیدوار راشد بلوچ کےخلاف مقدمہ نمبر 232/13، گارڈرن کی یوسی 19سے چیئرمین کےلیے متحدہ امیدوار رئیس الدین کےخلاف مقدمہ نمبر 152/95،گارڈن کی یو سی 19سے چیئرمین کےلیے پی پی امیدوار عبدالجبار کےخلاف 2مقدمات 170/08.311/08، نبی بخش کی یو سی 21سے پی پی امیدوار خالد پرویزکےخلاف 3مقدمات 190.184.185/15، بغدادی کی یوسی 6سے جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار فضل الرحمن کےخلاف 2مقدمات 309.435/06، یو سی 8کے امیدوارامید علی کےخلاف 3مقدمات 221.149.206/06، بغدادی کی یوسی 5سے وائس چیئرمین کےلیے ن لیگ کے راشد علی کےخلاف مقدمہ نمبر 02/08، کلری کی یو سی 1سے چیئرمین کے امیدوار تاج الدین صدیقی کےخلاف 2مقدمات 285/05.27/07، کلری کی یو سی 1کے امیدوار جاوید کےخلاف 139/08، کلری کی یو سی 1کے امیدوار ضمیر حسین چشتی کےخلاف 27/07۔کلری کی یو سی 1 کا امیدوار عاطف خان کے خلاف 292/14۔کلری کی یو سی 1سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالغنی کےخلاف 46/05۔کلری کی یوسی 2سے پیپلز پارٹی کی امیدوار زینب کےخلاف 313/14۔کلری کی یوسی 2کے امیدوار نادر علی خان کےخلاف 37/09۔کلری کی یوسی 3سے وائس چیئرمین کےلیے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار محمد یونس خان کےخلاف 78/12 ۔ کلری کی یوسی 4سے چیئرمین کے امیدوار سکندر کےخلاف 3مقدمات 84/12.296/14.297/14 ۔ کلری کی یوسی 4سے نواز لیگ کے امیدوار محمد انور کےخلاف 75/12۔کلاکوٹ کی یو سی 14سے پیپلز پارٹی کےلیے چیئرمین کے امیدوار عبدالغفور کےخلاف2مقدمات 77/96.56/05 ۔ چاکیواڑہ کی یو سی 10سے پاکستان مسلم لیگ نون کے چیئرمین امیدوار تنویر خان کےخلاف 215/11۔جیکسن کی یو سی 43سے پاکستان مسلم لیگ نون کے چیئرمین کےلیے امیدوار سالار خان کےخلاف 402/15۔ڈاکس کی یو سی 42سے چیئرمین کے امیدوار محمد علاﺅ الدین کےخلاف 4مقدمات149/08.303/10.495/13.268/15۔ڈاکس کی یو سی 42سے تحریک انصاف کے چیئرمین کے امیدوار بسم اللہ خان کےخلاف 5مقدمات 93/98.314/09.37/10.168/10.332/10۔ ڈاکس کی یو سی 42کے امیدوار میاں حسین کےخلاف 168/03۔ماڑی پور کی یو سی 40سے چیئرمین کے امیدوار آصف کوثر کےخلاف 39/03۔ماڑی پور کی یو سی 40سے پیپلز پارٹی کے تحت چیئرمین کے امیدوار اللہ بخش کےخلاف 2مقدمات 55/01.304/07۔ماڑی پور کی یو سی 40سے وایس چیئرمین کےلیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جاوید کےخلاف مقدمہ نمبر 32/96درج ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد افراد میں سے چند کا چالان داخل کیا جا چکا ہے کچھ مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ چند مقدمات کو سی کلاس میں تبدیل کیا جا چکا ہے ۔