راولپنڈی( نیوزڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی کامیاب ہو گئے، راشد شفیق یوسی 40سے ن لیگ کے امیدوار کو ہرا کر چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی لال حویلی میں جشن منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔جبکہ شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کے حلقے سے 11کے قریب امیدوارکامیاب ہونگے اورانہوں نے کہاکہ عمران خان سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ہی اب ملاقات ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ میرے امیدواروں کاتعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے جبکہ تحریک انصاف کاان سے اتحاد این اے 56کے لئے ہواتھا۔