کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کاوقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی گنتی میں ایم کیوایم کوبرتری مل رہی ہے اورغیرحتمی اورغیرسرکاری انتخابی نتائج کے مطابق ایم کیوایم نے گورنگی کی میونسپل کمیٹی کی 3یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔جبکہ ان یونین کونسلوں کے دیگرکونسلرزکے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ان حلقوں میں تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے اتحادی امیدواروں نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔یر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیاہے جس کے مطابق کراچی کی یوسی 26 سے ایم کیوایم کے امیدوار نے میدان مار لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع غربی کی یوسی 26 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار شیخ کلیم چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے محمد فاروق دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔یونین کونسل فاطمہ ٹاﺅن میں بھی ایم کیوایم کے امیدوارنے کامیابی حاصل کی ہے ۔۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ایم کیوایم کی پہلی ،پیپلزپارٹی کی دوسری اورتحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے اتحاد کی تیسری پوزیشن ہوگی جبکہ ن لیگ بھی کئی یونین کونسلوں میں اپ سیٹ دکھاسکتی ہے ۔جبکہ الیکشن کے نتائج آنے سے قبل تحریک انصاف کے رہنماءعلی زیدی اورایم کیوایم کے رہنماءکنورجمیل نے الیکشن پراپنے تحفظات کااظہارکیاہے ۔
۔
کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ ختم ،گنتی شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عمران خان بھٹو
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی



















































