لاہور(آئی این پی) سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردن گیس کمپنی کا گیس کی قیمتوں میں2.5سے7فیصد اضافے کا فیصلہ ‘عوام پر مزید15ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے بھی انتہائی خفیہ طور پرسوئی سدرن گیس اور سوئی ناردن گیس کمپنی کی درخواست پر اضافے کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی ہے جسکے بعد آئندہ ماہ سے گیس کی کمرشل اور گھریلو صارفین کو مذکورہ اضافے کے مطابق گیس کے بل آئیں گے جن کی مد میں دونوں گیس کمپنیوں کو 15ار ب سے زائد کی آمد ن ہوگی بتایا گیا ہے کہ اضافے کی بنیادی وجہ سے دونوں کمپنیوں کے میں گیس کی چوری اور دیگر لائن لاسز میں بلو چستان اور خیبر پختونخواہ میں اضافہ ہے جسکی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روزمیں کر دیا گیا جائیگا ۔