اوکاڑہ(نیوزڈیسک)ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج کے تایا حاجی چوہدری محمد رفیق علالت کے باعث 84سال کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ پوٹایٹوسوسائٹی میں پڑھائی گئی نماز جنازہ میں ممبران قومی اسمبلی راﺅ اجمل خان، ندیم عباس ربیرہ، صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان ،سابق ایم این اے محمد عارف چوہدری ، سابق صوبائی وزیر محمد اشرف سوہنا، اوکاڑہ پریس کلب کے چیئرمین چوہدری منیر احمد، صدر ظفراقبال ، جنرل سیکرٹری ساجد رشید ، سفیما پنجاب کے جنرل سیکرٹری شیخ شہباز شاہین، سابق نائب صدر ذوالفقار ملک ، غلام مصطفی چوہدری ، طارق خاںبلوچ، عبدالوحید، غلام نبی ملک ، سمیت ہزاروں کی تعداد میں وکلاء، تاجران، شہریوں، علماءکرام نے شرکت کی بعدازاں جسم خاکی کو ان کے آبائی گاﺅں 48نیامی لے جایا گیا یہاں پر اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔