اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔یاد رہے کہ لانڈھی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولنگ کا عمل متاثر ہوا اور حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی دستوں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرایا۔