لاہور (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک ( اے ڈی بی ) نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عدم توجہ کے باعث اصلاحات متعارف کرنے کے لئے حاصل 409 ملین ڈالر قرضوں کو ضائع کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے محکمے آئی ای ڈی کی جانب سے پنجاب مں اصلاحات پنجاب میں اصلاحات متعارف کرانے کے لئے دی جانے والی رقم پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ضائع ہوئی ہے ۔پاکستان نے کلسٹر قرض پروگرام کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے اور صوبائی اقتصادی ترقی کی شرح کے اضافے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے 750 ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔تاہم ایشیائی ترقیاتی بنک کے شعبہ کی غیر جانبداری رپورٹ میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 2008 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ان کا پروگرام ان کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ۔ آئی ای ڈی کی رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2011 کے درمیان اوسطاً جی ڈی پی کا ہدف 7 فیصد دیا گیا تھا تاہم یہ شرح 2 فیصد رہی اور حکومت اپنے اہداف حاصل نہ کر سکی دوسری جانب انسٹیٹوٹ فار پالیسی ریفارمز کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے 2008 سے 2013 کے دور اقتدار میں معاشی نمو کی شرح 2.09 فیصد رہی جو کہ سابق وزیر اعلی پرویز الہیٰ کے دور سے 4 فیصد کم رہی ۔