اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں بھکاری مافیا سالانہ شہریوں کی جیب سے ساڑھے چار ارب روپے خیرات کے نام پر نکلوالیتا ہے۔ سڑکوں پر دی جانیوالی خیرات میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں بھکاری مافیا نے جڑیں اس قدر مضبوط کرلی ہیں کہ ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے میں بتایاگیا ہے کہ بھکاری مختلف طریقوں سے اہم شاہراہوں اور بازاروں میں موجود شہریوں سے سالانہ ساڑھے چار ارب روپے وصول کرلیتے ہیں اور سڑک پر دی جانیوالی یہ خیرات پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔