پشاور( نیوزڈیسک) ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ٹو لیول فلائی اوور، خیبرپختونخوا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان نے فیز تھری حیات آباد کے قریب زیر تکمیل باب پشاور فلائی اوور کا معائنہ کیا ، عنایت اللہ نے کہا کہ ایک ارب ستر کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونے والا باب پشاور ہماری حکومت کا فلیگ شپ میگا پراجیکٹ ہے جو پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلامنفرد ٹو لیول فلائی اوور ہے ، اس کی بدولت روزانہ چلنے والی ہزاروں لاکھوں گاڑیوں کی آمد و رفت انتہائی آسان اور بلا روک ٹوک بن جائے گی۔