کراچی (نیوزوڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل حملہ کیس میں گرفتارملزم اسماعیل نے واقعہ کے حوالے سے مزید اہم انکشافات کیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملزم اسماعیل نے تحقیقاتی اداروں کو دوران تفتیش بتایا ہے کہ رشیدگوڈیل پرحملہ رضی عرف حاجی اورحیدر عرف کالانامی ملزموں نے کیا۔حملہ گینگ وارسرغنا شاہدبکک کی ایماپرکیاگیا۔ ملزم اسماعیل نے تفتیشی حکام کوبیان دیاکہ انسپکٹرغضنفرکاظمی کاقتل بھی حیدرعرف کالااوررضی عرف حاجی نے ہی کیاتھااوریہ قتل بھی گینگ وارسرغنا شاہدبکک کی ایماپرکیاگیا۔ ملزم اسماعیل نے دوران تفتیش بتایاکہ شاہدبکک کاگن مین شارق تخریب کاری کی تمام وارداتوں کی معلومات رکھتا ہے جبکہ شاہدبکک کے گروہ میں شامل ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں اورقبضہ مافیا کے کارندوں کی تعداد14 ہے۔ ملزم اسماعیل نے اعتراف کیاکہ وہ شاہدبکک کی ایماپرقبضہ کی گئی جگہوں پرسیکورٹی ڈیوٹیاں بھی انجام دیتا رہا ہے۔