بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ریحام خان چانٹے سے کم پر بات ہی نہیں کرتیں ،عارف نظامی کے انکشافات،عمران خان اورریحام کو انتباہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)عمران خان اور ریحام کی شادی اور بعد ازاں علیحدگی کی خبر دینے والے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ دونوں کی شادی کی وحی نازل نہیں ہوئی تھی خبر موجود تھی جسے تصدیق کرنے کے بعد نشر کیا ، اگر ریحام خان اپنی کوئی بات کہنا چاہتی ہیں تو پلیٹ فارم حاضر ہے آکر بات کریں ہم ان کی ہر بات کا جواب دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ریحام خان کی گفتگو دیکھ لیں وہ چانٹے سے کم پر بات ہی نہیں کرتیں اور میرے خیال میں ان کی طبیعت میں طغیانی ہے ۔ انکے سابق خاوند ڈاکٹر اعجاز نے کہیں سے میرا فون نمبر تلاش کر کے رابطہ کیا اور مجھے بتایا کہ ایک دفعہ ریحام نے میری طرف پلیٹ اچھالی اور میں بچ گیا جو دیوار سے جا ٹکرائی ۔ اسی طرح ایک دفعہ بچے کاکھلونا اٹھا کر دے مارا جسے میں نے ہاتھ سے روکا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کو اپنی غلطیاں تلاش کرنی چاہئیں نا کہ خبر دینے والے کے پیچھے پڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹ فارم حاضر ہے اگر ریحام خان مہذب معاشرے کے اصول کے مطابق آکر بات کریں تو ہم ہر بات کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…