پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے ادغام کی تجویز

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام آدمی پارٹی پاکستان کے چئیرمین عدنا ن رندھاوا نے تحریک ِ انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماﺅں کی حالیہ میٹنگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کب کی تحریک انصا ف(ق) بن چکی اور دونوں جماعتوں کو با ضابطہ طریقے سے ایک دوسرے میں ضم ہو جانا چاہئے۔وقت نے اس حقیقت کو ثابت کر دیاہے کہ تحریک انصاف کے پیچھے بھی وہی قوتیں کارفرما ہیں جو مسلم لیگ (ق) کو بنانے میں سرگرم تھیں ۔ یہ کوئی اتفاق نہیں تھا کہ مشرف کے وزراءکی ایک فوج تحریک انصاف میں شامل ہوئی یہ سب کچھ ایک ڈیل کا حصہ تھا۔ سازشی قوتوں کے سیاسی ایجنٹوں نے تحریک انصا ف کو تباہ کیا اور عمران خان نے نادیدہ قوتوں کے ساتھ ڈیل کر کے پاکستانی عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔پچھلے سال کے تباہ کن دھرنے اور جاوید ہاشمی کے الزامات سے میرے موقف کی تائید ہوئی کہ تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ دونوں پارٹیوں کی حالیہ میٹنگ اور مشترکہ ©©©”جدوجہد“ کا اعلان پاکستان کی جمہوریت کے خلاف کسی نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔ پاکستان کے عام آدمی کے جمہوری حقوق اور آئین کی بالا دستی کے خلاف جو بھی قوت سازشوں کا حصہ بنے گی ، ہم اسکو نہ صرف بے نقاب کریں گے بلکہ اسکی بھرپور مذمت اور مزاحمت بھی کریں گے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…